عادل عباسی کے پروگرام میں عثمان ڈار اور عطاء تارڑ آج پھر آمنے سامنے تھے۔ پروگرام کے ہوسٹ نے عطا تارڑ سے نام تبدیل کرنے کے چیلنج کے بارے میں بات کی۔ جس پر عطا تارڑ نے کہا عثمان ڈار جو مرضی نام تجویز کر لیں۔

تاہم عثمان ڈار بولے ان کا یہی نام اچھا ہے کیوں کہ اس میں اللہ بھی آتا ہے۔ عطا تارڑ کس پورا نام عطا اللہ تارڑ ہے۔ یاد رہے کہ یہ دلچسپ صورت حال تب پیدا ہوئی جب عادل عباسی کے پروگرام میں ہی عطا تارڑ نے مسلم لیگ ن کے سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن جیتنے پر شرط لگائی تھی۔

وہ مسلم۔ لیگ کی جیت کیلئے اتنے پر امید تھے کہ الیکشن ہارنے کی صورت میں نام بدلنے کا کہ دیا۔ اور یہ الیکشن ہی ٹی آئی بھاری مارجن سے جیت گئی تھی۔