سانحہ سیالکوٹ میں ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے پریانتھا سری لنکا کے سب سے بڑے شہر کولمبو سے قریب 33 کلومیٹر دور علاقے گنیمولا کے رہائشی تھے اور ان کے لواحقین میں ان کی والدہ، بھائی، اہلیہ اور دو بیٹے شامل ہیں۔

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-1347972388515897 (adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});

اس خاندان کا تعلق بدھ مت سے ہے۔ انکی آخری رسومات انکے عقیدے کے مطابق ادا کی گئی ہیں۔ ویڈیوز میں ان رسومات کو ادا کرنے کے لیے راہب بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-1347972388515897 (adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});

ان کی اہلیہ اور کم عمر بیٹوں سمیت وہاں موجود تمام افراد اپنے ہاتھ جوڑ کر دعا کرتے ہیں۔

جب پریانتھا کا تابوت ان کی رہائش گاہ پر پہنچا تو ان کی والدہ صدمے سے نڈھال ہو کر رونے لگیں اور ان کی سسکیاں سنائی دیتی رہیں۔

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-1347972388515897 (adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});

ان کی والدہ بار بار اپنے بیٹے کے تابوت کو چھوتی رہیں اور اس دوران پورا خاندان آبدیدہ ہو جاتا ہے۔

ان رسومات کے دوران ان کے گھر مقامی سیاسی و سماجی رہنما بھی آئے اور اس قتل کی مذمت کی۔

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-1347972388515897 (adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});

اس موقع پر پریانتھا کے بھائی وسنتھا کمارا کا کہنا تھا کہ انھیں امید ہے خاندان کو انصاف ملے گا۔ انھوں نے سری لنکن اور پاکستانی حکام سے کہا ہے ’اگر وہ چاہتے ہیں کہ ہم صورتحال پر اطمینان ظاہر کریں تو پہلے ہمیں بریف کیا جائے کہ اب تک کیا ہوا ہے اور کیا ہو رہا ہے۔‘

https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-1347972388515897 (adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});

پریانتھا کے دوسرے بھائی کمالا سری سنتھا کمارا بھی پاکستان کے شہر فیصل آباد میں ملازمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا پاکستان واپس جانا غیر واضح ہے۔

پاکستانی چینل آج ٹی وی کے ساتھ انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ آیا میں واپس جا کر کام کر سکوں گا کیونکہ اب میرا خاندان بہت ڈرا ہوا ہے۔‘