https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-1347972388515897 (adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
دبئی کی ایمریٹس ائیر لائن نے دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر اپنے اشتہار کی عکس بندی کی ہے جس میں ایک خاتون کریو کایونیفارم پہنے فلائی ایمریٹس کا ڈسپلے کارڈ اٹھائے نظر آئیں۔ یہ اشتہار زمین سے 828 میٹر کی بلندی ہر شوٹ کیا گیا ہے۔ 30 سیکنڈ کے اس اشتہار اسکائی ڈائیونگ انسٹرکٹر اور خاتون اسٹنٹ نیکول اسمتھ کو بطور کیبن کریو ممبر دیکھا گیا ہے۔
https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-1347972388515897 (adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
عرب میڈیا کے مطابق اس اشتہار کو شوٹ کرتے ہوے انتہائی سخت خفاظتی انتظامات اٹھائے گئے ہیں۔ برج خلیفہ کی چوٹی تک پہنچنے کا دورانیہ ایک گھنٹہ 15 منٹ تھا۔ اس اشتہار میں کام کرنے والی خاتون کو دو تاروں کی مدد سے براہ راست چوٹیوں سے منسلک کیا گیا تھا۔ اس اشتہار کی عکس بندی کے لیے وہ تقریباً 5 گھنٹے اس چوٹی پر رہیں۔ اس اشتہار کی شوٹنگ ڈھلتے سورج کے وقت ایک ڈرون کی مدد سے کی گئی۔
https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-1347972388515897 (adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
نکول اسمتھ کے مطابق یہ انکی زندگی کا سب سے ایکسائٹنگ کام تھا۔ انہوں نے ٹیم کے پروفیشنلزم کی تعریف کی۔