14 سال قبل محترمہ بینظیر بھٹو کو ان کی سیاسی ریلی میں دسمبر 2007 میں شہید کر دیا گیا تھا۔ تب سے لے کر کئی انوسٹی گیشنز ہوئیں پر ان کے قاتلوں کا سراغ نہ لگایا جا سکا۔

تاہم پیپلز پارٹی بینظیر کے قتل کا الزام اس وقت کے صدر جنرل (ر) پرویز مشرف پر لگاتی آئ ہے۔ طالبان کا نام بھی سامنے آتا رہا ہے۔ لیکن اس ویڈیو میں روسی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ سی آی اے کے سابق ڈائیرکٹرکے مطابق صدر بش کے کہنے پر ناپسندیدہ لیڈرز کو مارنے کا ایک اسکواڈ تشکیل دیا گیا تھا۔ محترمہ بینظیر بھٹو کا قتل بھی اسی اسکواڈ کے ذمے تھا۔

یہ ایک اہم پیشرفت ہے اور اس رپورٹ پر پیپلز پارٹی کا موقف ابھی تک سامنے نہیں آیا۔