وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد احمد چوہدری نے پی ٹی وی کی 100 پیڈ انٹر شپس کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ انٹرشپس فائنانس، انجینئرنگ، ایچ آر، مارکیٹنگ اینڈ سیلز اور آی ٹی کے شعبوں میں فراہم کی جائیں گی۔

اپلائی کرنے والے امید وار کی کم از کم عمر 27 سال ہونی چاہیے۔ امیدوار کے گریجویشن میں 60 فیصد نمبرز ہونا لازم ہیں۔ تجربہ کا ہونا لازمی نہیں ہے۔

امیدوار 15 اگست سے پہلے نیچے دی گئی ویب سائیٹ پر جا کر اپلائی کر سکتے ہیں۔

Jobs.ptv.com.pk